پشاور(ثناءنیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کے حملوں سے پختونوں میں نظریاتی سیاست ختم نہیں ہوسکتی ۔ گزشتہ 5سالوں میں اپنے 800کارکنوں سے ہاتھ دھویا۔اپنے ایم پی ایز کو شہید کروایا۔ مغربی نشرےاتی ادارے سے انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ اے اےن پی پانچ سال تک خیبر پی کے میں برسر اقتدار رہی۔ جو این ایف سی ایوارڈ آیا ہے اس کو18ویں ترمیم نے تحفظ دیا کہ جو صوبوں کا حصہ ہے یہ کم نہیں ہو سکتا اس کو بڑھایا توجا سکتا ہے لیکن آئینی طور پر اس کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی ساری ذمہ داری صرف اس حکومت پرعائد نہیں ہوتی لیکن اسکو بالکل مبراّ بھی نہیں ٹھہرا سکتے۔