چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے : چینی سفیر

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر  سن وی ڈونگ نے کہاہے کہ چین پاکستان میں توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایک  انٹرویو کے دوران چینی سفیر   نے کہا کہ ان منصوبوں میں نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ، نندی پور پاور پراجیکٹ، گومل زام، خان خواڑ، دبیر خواڑ، تھرکول پاور پراجیکٹ اور متبادل توانائی کے کئی منصوبے شامل ہیں۔ سفیر نے کہا کہ گذشتہ سال دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت 14.2 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کو توسیع دی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک علاقائی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کا نکتہ نظر مشترکہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...