کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شوہر نے گھریلو ناچاقی پر گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا۔ واقعہ گزشتہ روز سریاب روڈ موسیٰ کالونی میں پیش آیا۔ گھریلو ناچاقی پر ایک شخص مصری خان نے گلا دبا کر اپنی بیوی نجمہ کی جان لے لی۔ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔