گیس چوروں اور نادہندگان کے کنکشن بھی کاٹ دینگے: شاہد خاقان

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی کے علاوہ گیس چوری کے خلاف بھی مہم جاری ہے، گیس کے نادہندگان کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے، حکومت تمام شعبوں میں نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، ترقی کیلئے شفافیت کے حصول اور بد عنوانی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، چین توانائی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے موجودہ حکومت کی فعال پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز سرکاری ریڈیوسے بات چیت کرتے ہوئے یٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، ان کاکہنا تھا کہ ترقی کیلئے شفافیت کے حصول اور بد عنوانی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...