جمشید دستی کے بھتیجے نے مستقبل برباد کر دیا انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لونگی: متاثرہ لڑکی

مظفر گڑھ(نامہ نگار) ایم این اے جمشید دستی کے بھتیجے ناصر دستی کی بربریت کا شکار ہونیوالی لڑکی شانزہ نے کہا ہے کہ ناصر دستی نے میرے ساتھ زیادتی کر کے نہ صرف میرا مستقبل تباہ و برباد کر دیا ہے بلکہ میرے پورے خاندان کی زندگی خراب کر کے رکھ دی ہے ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ان حالات میں میرا تعلیم جاری رکھنا تو درکنار گھر سے باہر تک نکلنا مشکل ہے۔ میرے پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا گیا ہے اگر ہمیں انصاف اور تحفظ نہ ملا تو خود سوزی پر مجبور ہوں گے۔ مظفر گڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم کر کے علاوہ ملزم اور اس کے حمایتیوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے بعد دستی خاندان نے میرے پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا ۔ ہمیں دو دن گھر سے نکلنے تک نہ دیا گیا ہم گھر میں پڑی سوکھی روٹیاں اور پاپے وغیرہ کھا کر گزارہ کرتے رہے۔ پولیس یہ سب دیکھنے کے باوجود بے بس تھی اور ہماری کوئی مدد نہ کر سکی۔ مجھے اپنا میڈیکل تک نہ کرانے دیا گیا آج وہ چھپ چھپا کر گھر سے نکلی۔

ای پیپر دی نیشن