بحرین کی مجلس نمائندگان کے چیئرمین چار رکنی وفد کے ہمراہ آج اسلا م آ با د پہنچیں گے

May 05, 2014

اسلام آباد (آن لائن) بحرین کی مجلس نمائندگان کے چیئرمین خلیفہ بن احمدال دھارانی چار رکنی وفد کے ہمراہ (آج) پیر کو تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ بحرین کی مجلس نمائندگان کے چیئرمین سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز خان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی ستی‘ پاک بحرین فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر پیر شفقت حسین شاہ جیلانی بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی حکام کے ہمراہ بحرین کی مجلس نمائندگان کے چیئرمین اور وفد کے ارکان کا استقبال کریں گے۔ اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران بحرین کی مجلس نمائندگان کے چیئرمین ہم منصب سمیت صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کیساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزیدخبریں