سکھر(ثناء نیوز)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کی ناراضگی سے متعلق صحافی کے سوال پر نو کمنٹس کہہ کر جواب دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے وفاق سے گلہ کیا ہے کہ لائن مین کے کہنے پر بجلی کاٹ دی جاتی ہے صوبائی حکومت کی کوئی پروا نہیں۔ کسی کے احتجاج سے کسی تیسری قوت کو فائدہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جب اور جہاں چاہیں احتجاج کریں، ہمارے بھی وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں لیکن جمہوریت آئین اور عوام کیلئے کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے۔ جمہوریت کیلئے ہم نے دھاندلی کو بھی برداشت کیا ہے تا کہ کوئی تیسری قوت بیچ میں نہ آجائے۔
وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں مگر جمہوریت کیخلاف قدم نہیں اٹھائینگے: قائم شاہ
May 05, 2014