اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تقرری کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ آئندہ چند دنوں میں چیئرمین نادرا کی تقرری کیلئے ملکی و غیر ملکی اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ کمیٹی کی منظوری سے اس عہدے کیلئے آئندہ چند دنوں میں اخبارات میں باضابطہ طور پر اشتہار دیدیا جائیگا جس کی روشنی میں موصول ہونیوالی درخواستوں کے مطابق نئے چیئرمین نادرا کی تقرری عمل میں لائی جائیگی۔