واشنگٹن (آئی این پی) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے ملکی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے سالانہ نمائش منعقد کی۔ بڑی تعداد میں امریکی شہریوں اور بین الاقوامی سفارتکاروں نے نمائش کا دورہ کیا اور پاکستانی فنون، دستکاری، لباس، یادگاری اشیاء نوادرات اور ملک کے کثیر الجہتی ورثے کی تصاویر میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا نمائش سے ملک کی ثقافت کو اْجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
ملکی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے واشنگٹن میں امریکی سفارتخانے کی سالانہ نمائش
May 05, 2014