سرینگر(این این آئی) بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں آئے روزگرفتاریاں اور کرفیو لگانے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے جموں کشمیر کو عملی طور پر قید خانے میں تبدیل کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھ کر ہٹلر کو بھی مات دی ہے۔جموں کشمیر میں کمشنوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ غنڈہ راج کیخلاف مزاحمت جائز ہے۔ قاتل کو ہی منصف بنانا کہاں کا انصاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔گیلانی نے کہا کہ فوجی طاقت کا بھرپور استعمال کرکے ریاست کے طول عرض میں دہشت اور ظلم وبربریت کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔