کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک) ملائیشیا میں جاری ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ میں متحدہ عرب امارات نے ہانگ کانگ‘ ملائیشیا نے افغانستان جبکہ عمان نے نیپال کو شکست دے دی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم متحدہ عرب امارات کے خلاف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد شہزاد نے 4 جبکہ کامران شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ متحدہ عرب امارات نے ہدف 8 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ محمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ افغانستان کی ٹیم ملائیشیا کیخلاف 46 اوورز میں 175 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ملائیشیا نے ہدف 7 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ نیپال کی ٹیم 45 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عمان نے ہدف 475 اوورز میں 8 وکٹوں پر پورا کر لیا۔