لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈکی انتظامی کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کسی باصلاحیت کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔قومی کرکٹرز کے سمر کیمپ کے بعد ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کیمپ عید کے بعد لگایا جائے گا۔سوشل ویب سائٹ پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے لیکن لکھنے والوں کو حقائق کا علم نہیں ہے۔ایمرجنگ کھلاڑیوں کے کیمپ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا۔عمر امین کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا ہے وہ انگلینڈ میں کھیل رہا ہے اور ایمرجنگ کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے شائقین اورجذباتی لوگوں کو صبر کرنے کا مشورہ دیا۔