لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے خواجہ سعد رفیق اورمیاں نصیر احمد انتخابی حلقے میں شدید احتجاج کیا، کئی سڑکوں کو بند کر دیا جبکہ پو لیس او ر کارکنوں کے ایک دوسرے پر پتھرا? سے 3پو لیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ کارکن وزیر اعظم نوازشر یف اور لیگی رہنما?ں کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ لیگی کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے والٹن روڈ، بھٹہ چوک، ایئر پورٹ اور غازی روڈ کو بند کر دیا جس سے ٹر یفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور جب پولیس نے مظاہر ین کو روکنے کی کوشش کی توا س پر پو لیس اور کارکنوں کے در میان ہاتھا پا ئی شروع ہو گئی اور معاملہ ایک دوسرے پر پتھرا? اور پو لیس کے لاٹھی چارج تک جا پہنچا۔ اس دوران کارکنوں کے پتھرا? سے 3 پو لیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ مظاہر ین نے کافی دیر تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔
کارکن احتجاج
سعد رفیق، میاں نصیر کے حلقہ میں کارکنوں کا شدید احتجاج، سڑکیں بند کرنے پر پولیس سے ہاتھاپائی، 3 اہلکار زخمی، پتھراﺅ، لاٹھی چارج
May 05, 2015