عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری کوآپریٹوز معطل، توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری کوآپریٹوز بابر حیات تارڑ کو معطل کر کے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے شہری عامر محمود سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے۔ درخواست گزاروں کا م¶قف تھا کہ وہ حافظ محمود کے قانونی ورثا ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری کوآپریٹو اراضی ان کے نام منتقل نہیں کر رہے۔ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سیکرٹری کوآپریٹوز نے عدالتی استفسار پر کہا کہ ان کے احکامات کو عدالت عالیہ میں کیسے چیلنج کیا جا سکتا ہے جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں معطل کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

سیکرٹری کوآپریٹوز



ای پیپر دی نیشن