کویت سٹی (نوائے وقت رپورٹ) ایشین سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کو شکست ہو گئی۔ پاکستان کے ناصر اقبال اور فرحان زمان سیمی فائنل میں ناکام رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرحان زمان کو ہانگ کانگ کے سی او نے 1-3 اور کویت کے عبداللہ ایمزان نے ناصر اقبال کو 3-1 سے ہرا دیا۔