ننھی برطانوی شہزادی کا نام ’’شارلٹ ایلزبتھ ڈیانا‘‘ رکھ دیا گیا

لندن (رائٹرز) کنسگٹن پیلس نے کہا ہے کہ شہزادی ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے ہاں پیدا ہونیوالی ننھی شہزادی کا نام شارلٹ ایلزبتھ ڈیانا رکھا گیا ہے۔ کنسگٹن پیلس کے ٹوئٹر بیان میں کہا گیا ننھی شہزادی کو شارلٹ آف کیمبرج کے لقب سے پکارا جائے گا۔ ہفتہ کے روز پیدا ہونیوالی شارلٹ کا ولی عہدوں کی فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔ گزشتہ روز اس کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں ’’شارلٹ‘‘ سرفہرست آ گیا تھا۔ ننھی شہزادی کے نام کو شہزادہ ولیم کی ماں اور شہزادہ چارلیس کی بیوی ڈیانا سے نسبت دی گئی ہے۔برطانیہ میں بہت سے افراد امید کررہے تھے کہ ننھی شہزادی کا نام اپنی دادی ڈیانا کے نام پر رکھا جائے، ڈیانا 1997 میں 36 سال کی عمر میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ ڈیانا نے اسی ہسپتال میں ولیم کو جنم دیا تھا جہاں شارلٹ پیدا ہوئی۔ ولیم نے کیٹ میڈلٹن کو شادی کی پیشکش کرنے کے موقع پر ڈیانا کی نیلم اور ڈائمنڈ کی انگوٹھی دی تھی۔ کیٹ نے ہفتہ کے روز شارلٹ کو اٹھائے ہوئے یہی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔

ای پیپر دی نیشن