دادو: سبی حادثے کے 3 مزید زخمی چل بسے، ہلاکتیں 15 ہو گئیں

 دادو+اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں اتوار کے روز پیش آنے والے بس حادثے کے واقعے  میں مزید 3 زخمی  چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ اتوار کی صبح دادو سے کنڈوچکھی جانے والی بس پر 11 ہزار واٹ کی تار گرنے سے بس کو آگ لگی تھی۔ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرمان اللہ کے مطابق حادثہ بس کی چھت پر رکھے جہیز کے سامان کی وجہ سے پیش آیا تھا جو اوپر سے گزرتی 11کے وی کی تاروں سے ٹکرا گئی تھی۔  علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نے خیر پور  ناتھن شاہ بس حادثے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے تین، تین لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے وزیراعظم نے انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...