قصور: تحریک انصاف کے رہنما نے الطاف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت میں رٹ دائر کردی

 قصور (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء قیصر ایوب شیخ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف کیخلاف وطن سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے رٹ دائر کردی۔ قیصر ایوب شیخ کا کہنا ہے کہ الطاف نے اپنی تقریر کے دوران افواج پاکستان پر جو غیر مہذب الزامات لگائے اور جس لب و لہجے میں پاکستانی افواج کو مخاطب کیا وہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی عدالت میں الطاف کے خلاف دفعہ 22A\22B کے تحت مقدمہ درج کرنے کی رٹ دائر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...