لندن (آن لائن) کسی بھی دائمی درد کے مریض کو چاہئے وہ اپنی نیند پر توجہ دے کیونکہ ایک طبی تحقیق کے مطابق جو افراد بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں انکا جسم درد کے معاملے میں کافی حساس ثابت ہو سکتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو بے خوابی کا شکار ہیں اور انہیں کوئی دائمی درد بھی لاحق ہو تو انکے سونے جاگنے کے معمول کے ربط میں خرابی کے باعث انکو لاحق درد شدت اختیار کرسکتا ہے، ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ اپنی نیند اور آرام کا خاص خیال رکھیں۔ واضح رہے لائیو سائنس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ ناروے میں 1974ءسے شروع ہونےوالی تحقیق کے مطابق اب تک 10 ہزار بالغ افراد کی جسمانی حساسیت پر تحقیق کی جا چکی ہے جن میں سے 10.5 فیصد افراد کو بے خوابی کی شکایت ہے۔