سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،الطاف حسین کیخلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر نثار کھوڑو کی تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نےہنگامہ آرائی کی اور اسپیکر کے روکنے کےباوجود شور مچاتےرہےاجلاس سےخطاب میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نےجمہوریت کےلیےجانیں دیں،،ضیاالحق کےساتھ بیٹھنےوالے ہم پرتنقید کررہےہیں،،پیپلزپارٹی سندھ کا تحفظ کرناجانتی ہے،،ہم نےسندھ کی تقسیم کیخلاف سب کواکٹھا کیانثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ لوگ ٹی وی پر آکر انکی پارٹی کےخلاف باتیں کرتے ہیں،جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سندھ کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں،،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان کا کہنا تھا کہ الطاف حیسن کے فوج کیخلاف بیانات کی مذمت کرتےہیں،، معافی مانگنے سے کام نہیں چلے گا