لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں کو تباہ کرنے میں اناڑی اور نان پروفیشنل پروڈیوسروں کا ہاتھ ہے ، فنکاروں کو اس تباہی کا ذمہ دار ٹھہرانا سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔ غیر معیاری سکرپٹ اور ڈراموں کو سولہ دن سے سات دن پر لے کر آنا اس کی تمام تر ذمہ داری پروڈیوسرز پر عائد ہوتی ہے۔ دوسری بڑی وجہ دور حاضر کے پروڈیوسروں کا نا تجربہ کار ہونا ہے۔میں ڈانس کے ہرگز خلاف نہیں ہو مگر ڈانس ایسا کروایا جائے کہ فیملیاں بھی سٹیج ڈرامے دیکھنے آئیں ۔
سٹیج ڈراموں کو تباہ کرنے میں اناڑی پروڈیوسروں کا ہاتھ ہے : حسن مراد
May 05, 2016