بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے یونٹ اضافے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی، کراچی میں 70 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے واپڈا کی درخواست کی سماعت (آج) جمعرات کو کریگی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق واپڈا نے خیبر پی کے کے بجلی کے خالص منافع کی مد میں 70 ارب روپے ادا کرنے کیلئے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں نیپرا ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت 70 پیسے کم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ کمی فروری کے مہینے کیلئے کی گئی ہے تاہم 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے اس سہولت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...