سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث مبینہ دہشت گرد اٹک سے گرفتار، خودکش جیکٹ اور 3 کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد

لاہور (نامہ نگار) سانحہ گلشن اقبال پارک خودکش حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو حساس اداروں نے اٹک سے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے گرفتار سہولت کاروں کی نشاندہی پر مبینہ دہشت گرد رمضان کو اٹک سے گرفتار کرلیا ہے۔ خودکش جیکٹ اور 3 کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کے بعد سانحہ میں ملوث دیگر سہولت کار اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آ سکتی ہیں۔ یاد رہے گلشن اقبال خودکش دھماکے میں 78 افراد شہید جبکہ 340 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...