اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بدتمیزی کا نوٹس لے لیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پنجاب حکومت کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔