اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور میں (آج) جمعرات کو سرکاری حج سکیم کے تحت حج کوٹہ کی قرعہ اندازی ہو گی، دو لاکھ اسی ہزار چھ سو سترہ درخواست گزاروں میں سے خوش نصیب عازمین کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں عازمین کے نام وزارت کی ویب سائٹ پر ڈال دیئے جائیں گے جبکہ انہیں کامیابی کے خطوط بھی ارسال کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امسال بھی ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی حجاج فریضہ حج کر سکیں گے جن میں سے 50 فیصد سرکاری حج سکیم اور 50 فیصد نجی سکیم کے تحت حج ادا کر سکیں گے۔