فیصل آباد : گھرکا پینٹ ادھورا چھوڑنے پر فائرنگ، 2 سالہ بچہ جاں بحق، باپ اور بھائی زخمی

May 05, 2016

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھرکا پینٹ ادھورا چھوڑنے پر فائرنگ کر دی، 2 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اسکا باپ اور بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بی بلاک ناظم آباد کا رہائشی شمعون جھنگ روڈ کے رہائشی خورشید کے گھر میں پینٹ کا کام کر رہا تھا گذشتہ روز وہ اپنے گھر میں موجود تھا اسی دوران آنے والے خورشید وغیرہ نے اسے گھر سے باہر بلوایا اور تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محنت کش شمعون‘ اس کا باپ اسحاق اور دو سالہ بیٹا ایان زخمی ہوگئے جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کمسن ایان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم خورشید کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں