اچھی بات ہے پرویز رشید نے ہمارے ٹی او آر مان لئے : اعتزاز، لگتا ہے خواب دیکھا، حکومت ضابطہ کار نہیں بنا سکتی تو اپوزیشن کیسے بنا سکتی ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اعتزاز احسن نے ٹی وی پر گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت حسین نواز بچاؤ تحریک پر آ گئی۔ وزیراعظم کو سعودی عرب میں ملے تحفے سرکار کو جمع کرانے چاہئے تھے اچھی بات ہے کہ پرویز رشید نے ہمارے ٹی او آر مان لئے۔ چیف جسٹس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں سارا فوکس وزیراعظم پر ہے، ٹی او آرز سیاست کا حصہ تو ہو سکتے ہیں مگر اس سے انصاف نہیں ہو گا۔ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں فرض کر لیا گیا کہ سارے جرائم وزیراعظم نے کئے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ اخلاقی تقاضا تو یہ تھا کہ خط پہلے ہمیں اور پھر میڈیا میں پہنچتا۔ پرویز رشید نے کہا کہ اعتزاز احسن کی اہلیہ کو 5 ہزار ووٹ ملے اس لئے ان کے دل میں انتقام کی آگ ہے۔ حد تو یہ ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کا الزام بھی اعتزاز احسن نے ہم پر لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر ماننے سے متعلق اعتزاز کا کہنا ایسا ہے جیسے انہوں نے خواب دیکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...