نئی دہلی (بی بی سی) نئی دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے اس نے کالعدم پاکستانی تنظیم جیش محمد کے 12 افراد کو حراست میں لیا جو دہلی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ بی بی سی کے مطابق کالعدم جیش محمد پر بھارت الزام لگاتا ہے کہ جنوری میں پٹھانکوٹ ائربیس حملے کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا جبکہ 12 افراد کو دہلی اور قریبی ریاست اترپردیش میں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے کچھ گھریلو ساخت کے بم بنا رہے تھے۔
بھارتی پولیس دعویٰ
نئی دہلی پر حملے کا منصوبہ ناکام، کالعدم جیش محمد کے 12 کارکنوں کو پکڑ لیا: بھارتی پولیس کا دعویٰ
May 05, 2016