برطانیہ : مقامی حکومت کیلئے پولنگ ،لندن کے میئر کیلئے پاکستانی نژاد محمدصادق خان کا زیک گولڈاسمتھ اورجارج گیلووے سے مقابلہ

May 05, 2016 | 16:50

ویب ڈیسک

لندن:برطانیہ میں مقامی حکومت کیلئے پولنگ جاری ہے.لندن میئرکامعرکہ سب سے زیادہ اہمیت اختیارکرگیا ہے جس میں پاکستانی نژاد محمدصادق خان کامقابلہ زیک گولڈاسمتھ اورجارج گیلووےسے ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹش پارلیمان، نیشنل اسمبلی آف ویلز، شمالی آئر لینڈ کی اسمبلی اور انگلینڈ کی ایک سو چوبیس کونسلوںکے رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔مقامی حکومتوں کے ان انتخابات میں لندن، برسٹل، لیورپول اور سیلفرڈ میں نئے میئرز کو منتخب کیا جائے گا۔پاکستانی نژاد محمد صادق خان اور زیک گولڈ سمتھ کے درمیان میئر کیلئے کانٹے کا مقابلہ ہے۔اس کے علاوہ اوگمور اور شیفیلڈ برائٹ سائیڈ میں ضمنی انتخاب ہو گا۔انگلینڈ اور ویلز میں پولیس اور کرائم کمشنرز کو بھی منتخب کیا جائے گا۔پندرہ گھنٹے چلنے والی پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوئی اور رات دو بجے تک چلی۔مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل  جمعہ کو سارا دن جاری رہے گا اور بعد متعدد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔لیکن کچھ انگلش کونسلوں کے نتائج کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں