کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ افغان صدر کی جانب سے پاکستان پر دراندازی کا الزام الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغانستان کی سرزمین ہی استعمال نہیں ہورہی بلکہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ایجنٹ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر براہ راست دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔ سید ضیاءعباس نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کرتے ہوئے یہ کہنا کہ جب تک پاکستان مزار شریف‘ امریکن یونیورسٹی کابل اورقندھار حملوں کے ذمہ داروں کو حوالے نہیں کرتا پاکستان نہیں جاﺅںگا۔ دراصل دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔
ضیا عباس