پشاور(بیورورپورٹ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے دعویٰ کیاہے مارچ2018ءتک واپڈا سسٹم میں 8ہزار میگاواٹ بجلی آجائے گی جس سے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گااوراس کےلئے بجلی کے ٹرانسمیشن لائنز اپ گریڈکئے جارہے ہیں، کم وولیٹج پر قابو پانے کےلئے 220کے وی گرڈ سٹیشن ڈی آئی خان، مانسہرہ اور چکدرہ میں بنانا شرو ع کردیئے ہےں جبکہ نوشہرہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اراضی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے گرڈ سٹیشن کی منظوری کے باوجود کام لٹکا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور واپڈا ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہائی لاسزوالے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، 2018ءمیں صرف بل ادا کرنے والوں کو بجلی دی جائے گی،وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، نیا پاکستان بنانے والوں کے ضلع ناظم چارسدہ سمیت 18 افراد بجلی کی چوری میں ملوث ہیں، ضلع ناظم چارسدہ فہد ریاض کے گھر میں کوئی میٹر نہیں، ڈائریکٹ تاریں لگی ہوئی ہیں، اس سلسلے میں کارروائی کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ بجلی کی صورتحال پچھلی حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہے، یہ لوگ عوام کے سامنے کس منہ سے ووٹ مانگنے جائیں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت میں ملک کواربوں ڈالر کا نقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈرامے بندکرے،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے باعث احتجاج کئے جارہے ہیں،رواں ماہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اثرات نظرآئیں گے انہوں نے کہا کہ ہرمہینے 500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ہم نے ساڑھے 5ارب کی لاگت سے ٹرانسمیشن کا نظام اور لائنیںبچھادی ہےں،گزشتہ 2حکومتوں کے دوران پیسکو کے حالات خراب تھے، ٹرانسمیشن کے نظام پر ایک روپیہ تک خرچ نہیں کیا گیا جبکہ خیبرپختونخواحکومت بھی چار سال میں 400 میگا واٹ بجلی عوام کو مفت دینے کا وعدہ بھول گئی ہے ، 2013ءکے بعد اس کے حالات تبدیل ہوئے ہیں ،2018 میں ہر ایریا میں بجلی وافر ہوگی انہوں نے کہا کہ پیسکو میں اس وقت 900سے زائد فیڈرز ہیں،415 میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ،پشاور میں224فیڈرز خسارہ پر ہیںجہاں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، پیسکو کی ڈیمانڈ اب 2700 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام قانونی طریقے سے بجلی لیں تو تعاون کریں گے۔نوشہرہ،چارسدہ اور ڈی آئی خان گریڈسٹیشن بنا رہے ہیں مگر پرویز خٹک زمین فراہم نہیں کر رہے۔ نوشہرہ،سوات،صوابی،شبقدر میں 15 دنوںمیں موبائل میٹر ریڈنگ ہوگی کچھ لوگوں پر پندرہ لاکھ سے بھی زائد واجبات ہیںجن کے میٹرز اتار دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے شیش محل میں 35کتوں کے ساتھ رہ رہاہے کتوں کیساتھ رہنے والے اپنے بچوں اور بیوی کو گھر میں نہیں رکھ سکتے اب ان کی تلاشی کا وقت آگیاہے۔ عمران خان نے راولپنڈی میں الماس بوبی کی شکل میں شیخ رشید کو بٹھایا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم چارسدہ فہدریاض بجلی چوری میں ملوث ہیں۔بجلی چوروں کی فہرست میں فہدکانام تیسرے نمبرپرہے اس لئے نئے پاکستان کی بات کرنیوالے، ضلعی ناظم کیخلاف کارروائی کریں۔وزیرمملکت پانی وبجلی نے واضح کیاہے کہ بجلی چوروں کوبجلی نہیں ملے گی پورے ملک میں جہاں ہائی لاسزہیں وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈرامے بندکرے۔صنعتوں میں بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔رواں ماہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اثرات نظرآئیں گے۔
عابد شیرعلی