سندھی عوام ان لیڈروں کو ووٹ دیں جنہوں نے لاہور بنایا‘ محمد زبیر:گورنر حدود میں رہیں‘ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی (صباح نیوز+ آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے سندھ میں تعلیم‘ صحت‘ انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کا بدترین نظام ہے۔ سندھ کے عوام آئندہ الیکشن میں ان کو ووٹ دیں جنہوں نے لاہور بنایا۔ ایک نجی ہوٹل میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ہی صوبے کی حکومت پر تابڑ توڑ حملے کر ڈالے۔ گورنر کا کہنا تھا 70ء اور 80ء کی دہائی میں باہر سے لوگ کراچی آیا کرتے تھے مگر اب حالت یہ ہے پاکستان سے لوگ یہاں آنا پسند نہیں کرتے۔ سندھ کے عوام 2018ء کے الیکشن میں ان کو ووٹ دیںجنہوں نے لاہور بنایا۔ کراچی میں رینجرز کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جب تک وفاق اور بزنس کمیونٹی چاہے گی رینجرز کراچی میں ہی رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا ملک کی معاشی ترقی کیلئے نجی اور حکومتی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت میں مزید بہتری آسکے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنرسندھ محمد زبیرکو آئینی حدود میں رہنا چاہیے اور ووٹ نہیں مانگنے چاہئیں، لوگ آئینی حدود سے نکل جاتے ہیں، عوام گورنر سندھ کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے، گورنر سندھ کو کراچی میں کام نظر آرہا ہے، گورنر سندھ کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کریں ،،پورے صوبہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ یہاں سے گیس کھدائی کر کے پنجاب لے جا رہے ہیں ہمیں برابری کی بنیادپر گیس نہیں مل رہی ہے ان ساری چیزوں پر تحفظات ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان تمام چیزوں پر بات کریں،ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی سے متعلق شکایت ہیں تو ان کا ازالہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے مالی معاملات میں کراچی آپریشن کے حساب ایک میں روپیہ بھی نہیں دیا۔ مردم شماری کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورکھ ہل سٹیشن سکیم مجھے ہر صورت میں مکمل کرنی ہے ‘ گورکھ کو عالمی معیار کا ہل سٹیشن بنانا چاہتا ہوں‘ بنا چھت سکولوں میں عمارت کی تعمیر ترجیحات میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...