پارٹی انتخابات جلد کرانے پر اتفاق: کرپٹ وزیراعظم کیخلاف کھڑا ہونا ہو گا: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق، چودھری سرور، اعظم سواتی، شیریں مزاری، شفقت محمود، اسحاق خاکوانی نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات جلد کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ اعظم سواتی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے طریقہ کار پر بریفنگ دی اور انتخابات ایک ماہ میں کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انتخابی عمل میں 27 لاکھ ووٹرز حصہ لیں گے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بدعنوانی اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور اگر ہم کھڑے ہونے میںکامیاب ہو گئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا 7 مئی کو سب کو جناح سٹیڈیم سیالکوٹ پہنچنے کی دعوت دیتا ہوں۔ عمران خان نے کہا ہم پُرامن‘ مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں۔ ہماری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے اور اگر ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہوگئے تو انشاء اللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...