راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پھانسی پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرت علی شامل ہیں جو سکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔