سکھر: شالیمار ایکسپریس کی ٹکر سے ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق

سکھر (آن لائن)شالیمار ایکسپریس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصاد م سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سکھر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔حادثہ ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور نے ٹریک کو دیکھے بغیر ہی پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی جو حادثے کا باعث بنا تاہم اس کی نعش کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ ڈرائیور کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...