جان شیر خان نوجوان کھلاڑیوں کےلئے مشعل راہ ہیں:ذوالفقار احمد گھمن

May 05, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ جان شیر خان نوجوان کھلاڑیوں کےلئے مشعل راہ ہیں ، ان کی سپورٹس کی فتوحات پر پوری قوم کو فخر ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے انٹرنیشنل لیول کے سکواش کورٹ کی تعمیر رواں سال سے شروع ہو جائے گی، جان شیر کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سکواش کے عظیم کھلاڑی جان شیر خان کے ساتھ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کے موقع پر کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان اور فاروق بٹ بھی موجود تھے۔ جان شیر خان نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کےلئے بہترین کام کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سپورٹس کی ترقی کےلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پنجاب کے عوام کےلئے بہترین تحفہ ہے اس سے سوئمنگ کو فروغ حاصل ہوگا۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی سپورٹس کی ترقی کےلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے جان شیر خان کو یادگاری سوئنیر بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں