مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورہ پر دارالحکومت مظفر آباد کے نواحی علاقہ ٹھوٹھہ کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نیلم‘ جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ ٹھوٹھہ کا معائنہ کریں گے۔ انہیں منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے موقع پر متعلقہ علاقہ‘ قریبی عمارتوں‘ پہاڑوں‘ شاہرات وغیرہ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ نوازشریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
نوازشریف آج نیلم‘ جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ ٹھوٹھہ کا معائنہ کریں گے
May 05, 2017