اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف مقدمہ خارج کرنےکی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کہ ملتوی کردی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈپٹی چیئرمین نیب کے خلاف ایف آئی آر معطل کر رکھی ہے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بنچ کے مقدمات کی کاز لسٹ پانچ مئی تک منسوخ کر دی گئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایف آئی اے رولز جمع کرانے کی ہدائت کی تھی امتیاز تاجور پر نادرا لاجسٹک فنڈ سے بچوں کی ویزہ فیس،،ٹیلی فون بلز اور صدقے کے بکرے دینے اور ادارے کے پیسوں سے رشتہ داروں کو مہنگے تحائف دلوانے کا بھی الزام ہے امتیاز تاجور پر بطور قائم مقام چیئرمین نادرا اختیارات کے غلط استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا۔