مایوس اور شکست خوردہ اپوزیشن کو ”مریم فوبیا“ ہو چکا‘ سردار نسیم

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سردار محمد نسیم نے کہا ہے کہ مایوس اور شکست خوردہ اپوزیشن کو ”مریم فوبیا“ ہو گیا ہے۔ وہ صبح وشام مریم نواز پر تنقید کرتی رہتی ہے۔ مریم نواز سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ انہوںنے عمران خان جیسے سیاستدان کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ جمعرات کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہے۔ سیاسی مخالفین کو ان کی عزت و احترام کرنا چاہئے۔ مریم نواز قوم کی مستقبل کی لیڈر ہیں۔ اس لئے سیاسی بونے پریشانی کے عالم میں ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی کارکن سوشل میڈیا پر ”بدمعاشوں“ کا تعاقب کرنا جانتے ہیں۔ تحریک انصاف کا گھروں سے نکلنا مشکل بنا دیں گے۔ لہذا قیادت تحریک انصاف اپنے بد تہذیب کارکنوں کو کنٹرول میں کرے۔

ای پیپر دی نیشن