راولپنڈی(نےوز رپورٹر) اے سی سٹی ملیحہ جمال نے گزشتہ رو ز میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں انسداد ڈینگی منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شہزاد سمیت اسٹنٹ ڈائریکٹرپی ایچ اے فیصل احمد اورتمام محکموں کے دیگر افسران کے علاوہ فیلڈ سٹاف نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں تمام جگہوں پر والڈ گروتھ کا اس ہفتہ خاتمہ کیا جائے جس میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ شریک ہو گا۔اے سی سٹی ملیحہ جمال نے کہاکہ تمام محکمے ڈینگی آگاہی واکس کا اہتمام کریںاور تاکہ لوگوں میں ڈینگی سے بچاﺅ کا شعور بیدار ہو اورلو گ اپنے اپنے گھروںمیں انسداد ڈینگی اقدامات پربھی توجہ دیں تا کہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ مل سکے۔ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںاور ہاٹ سپاٹس کی مکمل نگرانی کی جائے ۔
لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کےلئے تمام محکمے ڈینگی آگاہی واکس کا اہتمام کریں، اے سی سٹی
May 05, 2017