فرزانہ نازادبی دنیا کا جگمگاتاستارہ تھیں، موت نے سب کوغمزدہ کردیا، ڈاکٹرجمال ناصر

May 05, 2017

راولپنڈی (نےوز ڈےسک) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام معروف شاعرہ فرزانہ نازکی کتاب ’ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے‘کی تقریبِ رونمائی اورتعزیتی ریفرنس کا انعقادہوا۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین گرین ٹاسک فورس ڈاکٹرجمال ناصرنے کہا کہفرزانہ نازادب کی دنیا میں جگمگاتاستارہ تھیں اورمرحومہ کی موت نے سب کوغمزدہ کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس خاندان سے ان کا پرانا تعلق ہے جنہوںنے خودداری کی زندگی گزاری۔ڈاکٹرجمال ناصرنے کہا کہ فرزانہ نازپڑھی لکھی خاتون تھیںاوراس نے اپنے شوہر اسماعیل بشیرکی زندگی تبدیل کرکے رکھ دی۔ایم ڈی نیشنل بک فاونڈیشن ڈاکٹرانعام الحق جاویدنے کہا کہ فرزانہ نازکے حادثہ پرسب کودکھ ہے اوربک فاونڈیشن مرحومہ کے ورثاہ کے لیے جتنا ہوسکا کرے گی۔محبوب ظفرنے کہا کہ فرزانہ نے محبت دینے کے بدلے محبت کمائی ہے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ فرزانہ نے تھوڑے عرصہ میں بہت نام کمایا ہے۔فرحین چوہدری نے کہا کہ فرزانہ نازکی موت سے تمام حلقوں میں افسردگی چھائی ہوئی ہے۔فرزانہ نازکے شوہراسماعیل بشیرکا کہنا تھا کہ اس کو شاعری کا جنون کی حدتک شوق تھا اورکتاب کا نام ہجرت ہی ثابت ہوئی،انہیں شہید کتاب کا خطاب دیا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر زاہد چغتائی ،نسیم سحر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے دوران چند ادیبوں نے ایم ڈی این بی ایف کے خلاف احتجاج بھی کیا اور تقریب کا واک آوٹ کرکے مطالبہ کیا مرحومہ کے بچوں کی کفالت کے لیے معقول پیکج کا اعلان کیا جائے۔

مزیدخبریں