ڈاکو چار گھروں سے لاکھوں روپے، انعامی بانڈز، سعودی ریال، طلائی زیورات،5موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کار لیکر فرار

راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) جڑواں شہروں مےں ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کے علاقے ولائت کالونی مےں تےن مسلح ڈاکو اےک گھر مےں داخل ہوکر گن پوائنٹ پراہل خانہ کو ےرغمال بنا کر 25 لاکھ روپے کی نقدی ،40 ہزار روپے مالےتی انعامی بانڈز ،35 تولہ وزنی طلائی زےورات لوٹ کر فرار ہوگئے اس واردات کی اطلاع ملنے پر پولےس وہاں پہنچ گئی تھانہ صدربیرونی کو اسد خان نے بتایا کہ پانچ مسلح ڈاکو مےرے گھر میں داخل ہوئے اور مجھے اور اہلخانہ کو کمرے میں بند کرکے اےک لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقدی ، 50 تولہ وزنی طلائی زےورات ،دو عدد ڈائمنڈ رنگ 35ہزار روپے مالےتی انعامی بانڈ اور ہنڈا سٹی کار نمبرWX - 502 لے کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کوآصف جاوید نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکو میرے گھرسے گن پوائنٹ پر تےن لاکھ روپے کی نقدی ، انعامی بانڈز ، طلائی زےورات ، پانچ موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ائر پورٹ کومحمد فہیم گل نے بتا یا کہ مدعی سکیورٹی کمپنی کا سپر وائزرہے مسلح ڈاکو ٹاورکے گاڑد کو زبردستی کمرے میں بند کرکے 32بیٹریاںچھین لی گئےں تھانہ نیو ٹاﺅن کومحبت خان نے بتاےا کہ مےری کار نمبرGAA - 1249 چوری ہوگئی تھانہ کےنٹ کو ارشد علی نے بتاےا کہ مےرا موٹر سائےکل نمبرMNL - 5999 چوری ہوگےا تھانہ آئی نائن کو ڈاکٹر اعجاز نے بتاےا کہ سےکٹر آئی اےٹ تھری مےں مےرے گھر دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر سعودی رےال ، نقدی ، طلائی زےورات ، لےپ ٹاپ ، دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو شہاب عارف نے بتاےا کہ مےرا رکشا نمبرRIV - 294 چوری ہوگےا تھانہ لوہی بھےر کو وسےم نزےر نے بتاےا کہ بحرےہ ٹاﺅن مےں محمد عثمان نے پلاٹ کے لےن دےن پر مجھے99 لاکھ روپے کا چےک دےا جو بےنک نے ڈس آنر کردےا ۔

ای پیپر دی نیشن