اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے کہا ہے کہ بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت قوم کے مستقبل سے غافل ،نورا کشتی میں مصروف ہے۔قوم کو مسخروں کی نہیں ،محب وطن اوردوراندیش لیڈر کی ضرورت ہے ۔ مفادات کی بین الاقوامی جنگمیںصرف پرویز مشرف ہی پاکستانی مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔خورشید شاہ خاطر جمع رکھیں،پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر لٹیروں کا احتساب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے اس بیان پر اپنے رد عمل میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف باہر بیٹھ کر باتیں کرنے کی بجائے پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی اہم دور میں داخل ہورہا ہے۔محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے قومی و بین الاقوامی سطح پر دوررس نتائج کی حامل پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔اس وقت بین الاقوامی طاقتیں ہمارے خطے میں اپنے اپنے مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں۔
بڑی جماعتیں نورا کشتی کر رہی ہیں ‘ قوم کو مسخروں کی نہیں محب وطن قیادت کی ضرورت ہے
May 05, 2017