افغان فورسزفائرنگ :شہدا کی تعداد 9 اورزخمیوں کی 40 ہوگئی,باب دوستی ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند

May 05, 2017 | 18:19

ویب ڈیسک

افغان فورسز کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ۔پاک افغان سرحد باب دوستی کے قریب افغان فورسز نے پاکستانی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے خاتون سمیت 9 شہری شہید ہوگئے جبکہ 4ایف سی اہلکاروں سمیت40افرادزخمی ہوگئے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر اختر کا کہنا ہے کہ چمن میں افغان بارڈر پولیس کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 9 ہوگئی ہے، واقعے میں 40 افراد زخمی ہیں۔زخمیوں کو چمن سول اسپتال اورشدیدزخمیوں کوکوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ افغان حکام کو سفارتی اور عسکری ذرائع سے مردم شماری کے عمل کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا،اس کے باوجود افغان بارڈر پولیس 30 اپریل سے مردم شماری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بندکردیئے گئے ہیں. انہوں نے ہدایت کی کہ شہری گھروں کی چھت پر آنے سے گریز کریں اور بارڈرکی طرف غیرضروری آنے جانے سے گریز کیاجائے۔دوسری جانب زخمیوں کو چمن کے سول اسپتال منتقل کیاگیا ہے جن میں خواتین اوربچے شامل ہیں، شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعدباب دوستی ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند ہے اوردونوں جانب کشیدگی ہے۔

مزیدخبریں