لاہور ‘وہاڑی (خبرنگار‘نامہ نگار) شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی مےں 1ارب 20کروڑ 43لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی تعمےر و توسےع اور دےگر منصوبوں کا افتتاح کےا، جن مےں پتھالوجی لیب، سی ٹی سکین مشین، انسینریٹر اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک شامل ہےں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں چار میگا پراجیکٹ 24 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ تزئین نو پر 95 کروڑ 83 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پتھالوجی لیب کا دورہ کےا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں پتھالوجی لیب کا انتظام امریکن ادارے نارتھ شور میڈیکل لیبارٹریز کے سپرد کیا گیا ہے۔ مریض معمولی ٹوکن فیس ادا کریں گے، ٹیسٹوں کی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں 43 قسم کے روزانہ 1200 طبی ٹیسٹ کئے جا سکیں گے اور اس لیب میں یورپی معیارکے طبی ٹیسٹ کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے 26 ضلعی ہسپتالوں میں نجی انتظام کےساتھ نئی پتھالوجی لیبز قائم کر رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں 24 گھنٹے سی ٹی سکین مشینوں کی سہولت میسر ہو گی جو نہ خراب ہو گی اور نہ بند ہو گی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی 300 بیڈ تک توسیع مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ وہاڑی کے عوام سے محبت ہے ، خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ شہبازشرےف نے مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے دوردراز علاقوں مےں صحت عامہ کے حوالے سے جدےد ترےن اورشاندار نظام قائم کردےا ہے جس کے تحت عوام کو بہترےن، معےاری اور جدےد طبی سہولتےں فراہم کی جارہی ہےں۔ اس نظام کا مقابلہ ہمساےہ ممالک کےساتھ بھی کےا جا سکتا ہے۔ حکومت نے صحت کے شعبے مےں اربوں روپے کی سرماےہ کاری کی ہے، ہسپتالوں مےں اعلیٰ معےار کی مفت ادوےات کے علاوہ آٹومےٹک بےڈ اورکی ہول سرجری کی سہولت دستےاب ہے۔ اب کسی مافےا کی جانب سے پےسے کمانے کےلئے سی ٹی سکےن مشےن خراب کرنے کا کلچر دفن ہوچکا ہے۔ انہوں نے وہاڑی ہسپتال کے اےم اےس ڈاکٹر فاروق احمد اور عملے کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہےں شاباش دی اور10لاکھ روپے انعام کا اعلان کےا۔ وزیراعلیٰ نے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی بھی تعریف کی۔ ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر اتفاق اور ٹےم ورک سے ہی قومےں بنتی ہےں۔ اکےلا فرد کچھ نہےں کرسکتا، باہمی محبت، شب و روز کی محنت اور امانت و دےانت کو شعار بنا کر ہی معاشرے آگے بڑھتے ہےں۔ جھوٹ ،الزامات اور انتشار سے قومےں نہےں بتیں۔ بدقسمتی سے ملک مےں الزام تراشی کا کلچر بن چکا ہے۔ جھوٹ بولنا اور الزام تراشی کرنا عمران نےازی کی عادت بن چکی ہے۔گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوں نے اپنے صوبے مےں کوئی منصوبہ لگانے کی بجائے صرف اور جھوٹ اور الزام تراشی کی ہے۔ وہ صرف دھرنے،لاک ڈاو¿ن اور انتشار کی سےاست مےں مصروف رہے۔ انہےں اگر جھوٹے الزامات اور دھرنے دےنے سے فرصت ملتی تو وہ عوام کےلئے کوئی فلاحی منصوبہ لگاتے،کے پی کے کی دکھی انسانےت کی خدمت کرتے۔ دوسری جانب سر سے لےکر پاو¿ں تک کرپشن مےں ڈوبے زرداری صاحب نے سندھ کو برباد اورکراچی کو کرچی کرچی کردےا ہے۔ ان کی حکومت نے بھی سندھ مےں صحت کے عامہ کے حوالے سے کوئی کام نہےں کےا ہے جبکہ ہم نے اےک ٹےم ورک کے طورپر کام کرتے ہوئے پنجاب مےں صحت کے شعبے مےں انقلابی تبدےلےاں کی ہےں۔ زرداری کی جانب سے اس غرےب قوم کے لوٹے ہوئے 6ارب روپے نظام تو واپس نہےں لاسکا، تاہم وہ ےہ رقم خود واپس لے آئےں تو شاےد اللہ تعالیٰ ان کی غلطےوں کو معاف کردے۔ کھربوں روپے کی کرپشن سے ملک کنگال ہوا اور قومی معےشت کا بےڑہ غرق ہوا۔اب بھی وقت ہے کہ مخالفےن ہوش کے ناخن لےں، الزامات اور جھوٹ کی سےاست کو ترک کر کے ملک کی تعمےروترقی مےں اپنا کردارادا کرےں ۔ اگر اب بھی روےہ نہ بدلا تو ےاد رکھےں کوئی ہمارا نام لےنے والا نہ ہوگا‘ محنت، امانت اور دےانت کو شعار بنا کرملک وقوم آگے بڑھ سکتی ہے اور پاکستان دنےا عظےم ملک بن سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اےک معاشی قوت بن سکتا ہے تو پاکستان کےوں نہےں۔ محنت، امانت اوردےانت کو شعار اورقائد و اقبال کے افکار پر عمل پےرا ہوکر ہم بھی پاکستان کو دنےا کی عظےم معاشی قوت بناسکتے ہےں۔ ارکان اسمبلی سے خطاب میں شہبازشرےف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب قوم آپ کو اچھی طرح پہچان چکی ہے، الیکشن میں آٹے دال کا بھا¶ پتہ چل جائے گا۔ عوام آپ کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے۔ بنی گالہ اور بلاول ہا¶س ایک ہی جگہ کے دو نام ہیں۔ دونوں کو قوم پہچان چکی ہے۔ قوم اب بازی گروں سے مزید دھوکے نہیں کھائے گی۔ نیازی صاحب نے گیارہ نکات میں سی پیک کا ذکر تک نہیں کیا - وہ سی پیک کے دشمن ہیں - عوام کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ 2013ءمیں مینار پاکستان میں نیازی صاحب نے قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا حلف اٹھایا تھا لیکن اب انہوں نے اور کوئی ریکارڈ بنایا ہو یا نہ بنایا ہو لیکن انہوں نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ سندھ اور خیبر پی کے میں کتنے نئے ہسپتال بنائے گئے ، کتنے ہسپتالوں میں توسیع کی گئی۔ لاہور میں آکر شوق سے جلسے کریں لیکن پشاور میں جلسہ کر کے ضرور بتائیں کہ عوام کیلئے کیا کیا ہے۔ خیبر پی کے کو کھا پی کر لاہور جلسہ کرنے جا رہے ہیں - خیبر پی کے کے لو گ جلسے کیلئے لاہور آئے اور ترقی دیکھ کر مسلم لیگ (ن) کے ووٹر بن گئے۔ عمران خان نے پانامہ سے پیچھے ہٹنے پر اربوں روپے رشوت کا جھوٹا الزام لگایا مگر اب عدالت میں اس الزام کو ثابت کرنے کے لئے پیش کیوں نہیں ہوتے- اسی طرح ملتان میٹرو کے بارے میں کرپشن کے الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر عدالت سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ تو آپ نے جیت لیا لیکن کے پی کے کو اجاڑ دیا - عمران خان شوکت خانم ہسپتال بنانے کا کریڈٹ لیتے ہیں - شوکت خانم کیلئے زمین میاں نواز شریف صاحب نے دی اور 25 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی فراہم کی -ہمارے بزرگوں نے ہسپتال اور دیگر فلاحی ادارے بنائے مگر ہم نے کبھی ان کا ڈھنڈورانہیں پیٹا‘ نیازی کج فہم ہیں ، ہر روز بڑی وکٹ گرنے کی بات کرتے ہیں -ان کو اب پتہ چلا کہ میں نوازشریف سے زیادہ خطرناک ہوں ،میں مان لیتاہوں کہ لیکن پہلے میاں نوازشریف سے معذرت کریں۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے جرمنی کی معروف کمپنی سیمنز بورڈ کے چیئرمین سباسٹین اینڈریس بریچٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
شہبازشریف
زرداری‘ نیازی کو قوم پہچان چکی‘ الیکشن میں آٹے دال کا بھاﺅ معلوم‘ عوام چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے : شہبازشریف
May 05, 2018