خیبرپختونخوااسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کےخلاف دوالگ الگ تحاریک عدم اعتماد جمع

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے فخراعظم وزیر اورتحریک انصاف کے منحرف رکن ضیاءاللہ آفریدی نے سپیکراسدقیصر کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں الگ الگ دوتحاریک عدم اعتماد جمع کرادیں، کہتے ہیں تحریک انصاف ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکی ہے اب شہادت کے مرتبے پر فائز ہوناچاہتی ہے لیکن اپوزیشن ایسا نہیں ہونے دیگی۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلے فخراعظم وزیر نے سیکرٹری کے دفتر میں اسدقیصر کے خلاف تحریک التواءجمع کرائی میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کےخلاف اس لئے تحریک اعتماد نہیں لائی جارہی کیونکہ وہ خودچاہتے ہیں کہ کوئی انہیں اقتدارسے علیحدہ کرے آخری وقت میں ایسانہیں کرنے دےںگے لیکن دنیاکوبتائینگے کہ اس وقت حکومت خیبرپختونخوااسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکی ہے اس لئے سپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے اس موقع پر میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے ضیاءاللہ آفریدی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے خلاف پہلے ہی گورنرکوخط لکھاجاچکاہے گورنر آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے پرویزخٹک سے اعتماد کاووٹ لینے کوکہیں لیکن اس وقت ایوان میں تحریک انصاف اپنی اکثریت کھوچکی ہے اس لئے ہمارا پہلاشکار اسدقیصر ہوگا اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بناکر دنیاکوبتائینگے کہ جو جماعت دوسروں کو اخلاقیات کا درس دیتی تھی وہ خود اخلاقیات پر پورانہیں اتررہی اگرتحریک انصاف کے دعوے حقائق پر مبنی ہیں تو اسے خودمستعفی ہوناچاہئے ۔
تحاریک عدم اعتماد

ای پیپر دی نیشن