نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خراب

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر بیگیج بیلٹ دوسرے روز بھی ٹھیک نہ ہوسکی مسافر تاخیر سے سامان ملنے پر لائنوں میں لگے رہے کئی مسافروں نے بیگج بیلٹ کےپردے میں اندر داخل ہوکر اپنااپنا سامان تلاش کرنا شروع کردیا بیگیج بیلٹ کے ایریا میں اس صورتحال سے شدید بدنظمی رہی کئی مسافر ایپرن تک چلے گئے تاکہ اپنا سامان شناخت کرکے لاسکیں اس صورتحال سے ائرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات بھی دھرے کے دھرے رہ گئے کئی مسافر بیگیج بیلٹ کے اوپر چڑھ گئے اور سامنے سے آنے والے سامان کا راستہ دیکھنے لگے جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا عملہ بھی پہنچ گیا مسافروں نے شکائت کی کہ نئے ائرپورٹ پر انہیں سامان نہ ملنے سے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں ہماری مشکلات کا مداوا کون کرے گا ائرپورٹ انتظامیہ انہیں تسلیاں دیتی رہی کہ معاملہ نیا نیا ہے چند دنوں میں سب ٹھیک کرلیں گے ۔ راولپنڈی نیو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اسلام آباد سے سکھرجانے والی پرواز غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئی پرواز نمبرPK - 691 نے دن ساڑھے تین بجے سکھر جانا تھا جس میں مسافروں کو بھی بٹھا دیا گیا لیکن فلائٹ روانہ نہ ہوسکی پرواز میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، مہرین بھٹو ایم این اے ، ملک غلام ربانی کھر اور دیگر پارلیمنٹیرین سوار تھے ذرائع نے بتایا کہ فنی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی پرواز کی تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات سے دو چار رہے ۔

ای پیپر دی نیشن