سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر عباسی نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کالج کے کورس شرکاء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا اور نیول چیف میری ٹائم سکیورٹی محرکات، چینلجز اور مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم شعبے کو تیزی سے ترقی دینا بہت ضروری ہے شرکاء تازہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے باخبر رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...