پوپ فرانسس سے میئر ناگاساکی کی ملاقات، ایٹم بموں کا نشانہ بننے والے جاپانی شہروں کے دورے کی دعوت

ویٹی کن (اے پی پی) ناگاساکی شہر کے میئر تومی ہیسا تااْوئے نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں انہیں دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ عظیم دوئم کے دوران ایٹمی بمباری کا نشانہ بننے والے دو جاپانی شہروں کا دورہ کریں۔ ناگاساکی شہر کے ناظم تومی ہیسا تااْوئے نے جوہری عدم پھیلاؤ کے سمجھوتے کی 2020 میں ہونے والی جائزہ کانفرنس کی تیاری کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ویٹی کن کا دورہ کیا ہے۔پوپ فرانسس سے ہونے والی ملاقات میں انہوں نے پوپ کو ایک نجی مراسلہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن