سیالکوٹ (نامہ نگار) ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر ائر عریبیہ پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچنے والے 10پاکستانی ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کر لئے۔ گرفتار ہونے والے فراز احمد سمیت 10پاکستانی یورپ جانے کیلئے انسانی سمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر بغیر ویزوں کے ترکی گئے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کو ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔